ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شامل نہیں ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی کپتانی جانے کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت بھی غیریقینی کا شکار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین کی جگہ بابر کو کپتان بنانے پر کہا کہ شاہین کی بہترین کارکردگی کے لیے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصلے پر شاہین آفریدی نے کہا قومی ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات تھی، بطور کھلاڑی میرا فرض ہے کہ میں اپنے کپتان کی حمایت کروں۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے کہا کہ شاہین کی کپتانی میں کھیلنا خوشی کی بات تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی کو اپنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آزمایا جا سکے اور خاص طور پر فاسٹ بولروں کو آرام فراہم کیا جا سکے ۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلایا جائے گا، شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے روٹیشن پالیسی پر اجلاس میں بات ہو گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں