راولپنڈی: پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ریکارڈ توڑنے پر نظریں جمالیں، ان کا کہنا ہے کہ اپنے ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر میچ میں میرے کوشش ہوتی ہے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، میری کوشش ہوتی ہے میں اپنے پرانے ریکارڈکو توڑوں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر
انہوں نے کہا کہ ٹیم کیلئے 4آؤٹ کیے ٹیم کےلیے ایک بھی آؤٹ ہو تو اچھا ہے، راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کےلیے بہترین ہے ہم کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز جیتیں ہماری ٹیم اچھی ہے۔
Bowled him! #PAKvBAN https://t.co/fcAhL6ajhV pic.twitter.com/u40PxqYUr4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2020
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارے کھیل میں وقت کے ساتھ بہتری آرہی ہے، محمد عباس میری اور نسیم کی بہت رہنمائی کرتے ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنے ریکارڈز توڑوں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
That's stumps on day one here in Rawalpindi. #PAKvBAN Scorecard: https://t.co/yWnPXpjXNR pic.twitter.com/ytCGLWhGLA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2020
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عباس اور حارث سہیل نے 2،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔