قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نومولود بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نومولود بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ بیٹے کو گود میں لیے مسکرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے۔
شاہین آفریدی کی جانب سے لکھا گیا کیپشن بھی مداحوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔
فاسٹ بولر نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں سکون میں ہوں۔‘ سوشل میڈیا پر وقائرل اس تصویر پر صارفین کی جانب سے ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کے ہاں بیٹے کی پیدائش اگست میں ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے الیار رکھا۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، پی سی بی کی جانب سے انہیں آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔