ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی لڑائی کی افواہیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان لڑائی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

ایشیا کپ میں شکست کے بعد یہ خبریں منظر عام پر آئیں تھیں کہ ڈریسنگ روم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابر اعظم کے درمیان لڑائی ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

- Advertisement -

شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’فیملی‘ لکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ نے انکشاف کیا تھا کہ بابر، شاہین کے درمیان ٹیم میٹنگ کے دوران کوئی بحث نہیں ہوئی، میڈیا پر اس طرح کی خبریں توجہ ہٹانے کے لیے فیڈ کی گئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان یہ سب ایک ہیں جب کہ مصباالحق بھی انہی کے ساتھ ذہنی مطابقت رکھتے ہیں جنھوں نے آگے کے فیصلے لینے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ تو پریس کلب میں کہہ چکے ہیں کہ میری سنی نہیں جارہی تو پھر آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کچھ تبدیلی ہونے جارہی ہے، یہاں کوئی تبدیلی نہیں ہونے جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں