پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی وقار یونس کے نقش قدم پر چلنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تین ایک روزہ میچز میں پندرہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں،ا س سے قبل یہ ریکارڈ مایہ ناز فاسٹ باولر وقار یونس کے پاس تھا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ان سؤنگ اور آؤٹ سؤنگ کر کے زمبابوے کے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، اپنے دس اوورز کے کوٹے میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 49 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ 2019 کے دوران افغانستان کیخلاف 47 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کی تھی، 5 جولائی 2019 کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں شاہین نے بنگلا دیش کیخلاف 35 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا ون ڈے، بابر اعظم نے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد ایک روزہ میچ کھیلا اور اچھا لگا، ہمیشہ اپنی باؤلنگ انجوائے کرتا ہوں اور سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں، فاسٹ باولر نے کہا کہ وہاب ریاض کے ساتھ گیند بازی کرنے میں بہت مدد ملی، انہوں نے حارث رؤف باصلاحیت اور تیز رفتار باؤلر قرار دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دی تھی، دوسرا ون ڈے کل جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں