بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

’جان لگا کر بولنگ کی مگر سمجھ نہیں آیا رفتار کیوں کم آرہی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پوری جان لگا کر بولنگ کی مگر سمجھ نہیں آیا رفتار کیوں کم آرہی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بولنگ کی رفتار کم ہونے کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران اپنی بولنگ اسپیڈ دیکھ کر خود حیران تھے ہر ڈیلیوری پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کیوں لکھا آرہا ہے جبکہ  پوری جان لگا کر بولنگ کررہا تھے۔

انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا، انسان ہوں مشین نہیں کوشش ہے خود کو مزید فٹ کروں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17 میچز ہیں جس میں ہم مختلف کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ میں ہمارے پاس اچھی بینچ اسٹرینتھ موجود ہو۔

انہوں نے بابراعظم کے آؤٹ فارم ہونے کے حوالے سے کہا کہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمارے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن پلئیرز انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ کل 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں