پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔
بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹاپ کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ٹیم کو مشکل وقت میں سپورٹ کریں، جب ٹیم جیتے صرف اس وقت سپورٹ نہ کریں بلکہ شکست کے بعد مشکل وقت میں بھی ٹیم کا ساتھ دیں۔
Shaheen Shah Afridi talks about his return from injury.#T20WorldCup pic.twitter.com/1uvPQOpHok
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) November 6, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیمی فائنل میں فینز کی وجہ سے پہنچا ہے اور لوگوں کی دعاؤں نے ٹیم کو اگلے مرحلے تک پہنچایا، فینز نے بےحد سپورٹ کیا اور دعائیں کیں اور ہم نے اپنے کوشش کی۔
اپنی بولنگ اور فٹنس پر اطمینان کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو میری ضرورت تھی انجری سے چھٹکارا پاکر ورلڈکپ کھیلنا اور ردھم میں آنا بالکل آسان نہیں تھا اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں اور 100 فیصد دے رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا یہ ایسی انجری ہے جس میں پورا وقت لگتا ہے میں تھوڑا پہلے آیا ہوں کیوں کہ ٹیم کو میری ضرورت تھی جیسے پہلے بولنگ کی رفتار تھی ویسے ہی اب 140 کی اسپیڈ سے گیند کر رہا ہوں۔
Shaheen Shah : Jo hamaray Top cricketers Hain unko chaia mushkil time mai Team ko support karay🤌 pic.twitter.com/aYuEznetZX
— Shizza~♪ (@shizzapizzaa) November 6, 2022