اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی کے ہاں جلد پہلے بچے کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچے کی ولادت کے باعث فاسٹ بولر بنگلادیش کے خلاف ہونے والا ٹیسٹ میچ مس کرسکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ جیسن  گلیسپی کے مطابق  شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے  روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بہت احتیاط سے کھلانا ہوگا، انہوں نے ایک سال میں اسٹارک سے تین گنا زیادہ بولنگ کی، شاہین کو اس وقت آرام کرائیں گے جب ان کے بچے کی ولادت ہوگی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، ریڈ بال کوچ نے بتایا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں