تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاک بھارت میچ: شاہین آفریدی کی خواہش پوری ہوگئی

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی خواہش پوری ہوگئی۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا۔ویرات کوہلی نے57، ریشبھ پنتھ نے39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

قومی ٹیم کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے تین انتہائی اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی دو، شاداب خان اور حارث رؤف ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اننگز اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ہوسٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے میچ سے پہلے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، آپ کامیاب ہوگئے، اب کیسا لگ رہا ہے؟‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہی کوشش تھی کہ جلد وکٹیں لیں، جوپلان تھا اس کے مطابق بولنگ کی، کوشش یہی تھی  بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود کریں۔

انہوں نے کہا کہ تین اہم کھلاڑیوں کو شکار بنانے کی خواہش پوری ہونے پر بہت خوش ہوں۔

Comments

- Advertisement -