جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ون ڈے کرکٹ میں شاہین آفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

بلال خان نے یہ اعزاز اومان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کے میچ میں حاصل کیا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے نمیبیا کیخلاف 10 اوورز میں 50 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ہوگئی ہیں۔

عمان بلال خان

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے 2023 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے 51ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ نیپال کے اسپر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے انہوں نے 42 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں