شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کے بعد اگلے دن اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر کئی شائقین کی جانب سے تبصرے وائرل ہوگئے۔
اتوار کو لاہور قلندرز نے سنسنسی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی، جس سے نہ صرف گرائونڈ میں موجود شائقین لطف اندوز ہوئے بلکہ ٹی وی پر میچ دیکھنے والے ناظرین نے بھی میچ کو بہت انجوائے کیا کہ واقعی ایک فائنل میچ ایسا ہی ہونا چاہیے۔
Good morning pic.twitter.com/cLgltLdi0m
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 26, 2025
لاہور قلندرز فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ تینوں پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ موجود ہیں، تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ’صبح بخیر۔‘
ان کی اس تصویر پر بہت سارے مداحوں نے انھیں پی ایس ایل کی تیسری ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہتے نظر آئے۔
تاہم بہت سارے شائقین ایسے بھی تھے جو تنقید کرتے بھی نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کےلیے بھی ٹرافیز جیت لیں کبھی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اصل مقصد پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنا نہیں، آئی سی سی ایونٹس میں تو فتوحات شروع سے ہی عنقا ہیں، ڈومیسٹک ایونٹ میں فتح بین الاقوامی سطح پر آپ کی کمی کو نہیں چھپا سکتی۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور نے پی ایس ایل کا تیسرا ٹائٹل جیتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔