جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سے تین سالہ معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں تین سالہ معاہدہ ہو گیا ہے جس کے دوسرے سیزن میں وہ ڈیزرٹ وائپرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں تین سالہ معاہدہ ہو گیا ہے جس کے دوسرے سیزن میں وہ ڈیزرٹ وائپرز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ڈیزرٹ وائپرز گزشتہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں رنر اپ اور دوسرے ایڈیشن کیلیے شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بیتاب تھی۔ یہ لیگ آئندہ سال جنوری میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

- Advertisement -

 

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے، امید ہے کہ میری ٹیم کو بھی وہاں بھرپور سپورٹ ملے گی۔

 

وائپرز کے ڈائریکٹر کرکٹ ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار بولر ہیں، پیسر کسی بھی ٹیم کی ٹاپ آرڈر کو تباہ کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں، ٹیم قیادت میں ان کا تجربہ بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے، ڈیزرٹ وائپرز کو اسکواڈ کو ان کی موجودگی سے بڑی تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی رمیز راجا کے دور میں قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث وہ آئی ٹی ایل کا پہلا سیزن نہیں کھیل سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں