لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرحادثے کی رپورٹ مکمل کر لی جس کے مطابق لینڈنگ کے دوران شاہین ائیرکا طیارہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا تھا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے تیار رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران تین بار رن وے پرزمین سے ٹکرایا، طیارے کا بایاں پہیہ پہلے زمین پرٹکرایا جس سے توازن بگڑگیا۔
رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ نے طیارے کی زیادہ اسپیڈ کے بارے میں پائلٹ کو آگاہ کردیا تھا جبکہ معاون پائلٹ نے جہاز کو ایک چکر اور لگوانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کے طیاروں کی دیکھ بھال پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شاہین ایئرکے انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
طیارہ حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کو بھجوا دی گئی ہے
واضح رہے کہ 3 نومبر کو شاہین ایئرلائن کی پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا تھا، پرواز میں 121 مسافر سوار تھے تاہم حادثے میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا تھا۔