کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرکے لائسنس کی توسیع کردی، لائسنس کی توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کی خبرکا اثر، شاہین ایئرکو حجاج کو واپس لانے کی اجازت مل گئی۔
ترجمان کے مطابق شاہین ایئرلائن کے لائسنس میں توسیع حج آپریشن کے لیے کی گئی، شاہین ایئر کو حاجیوں کی واپسی کے لیے پروازآپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ کے حج ٹرمینل پر325 سے زائد پاکستانی حجاج 24گھنٹے سے محصورہیں، شاہین ایئر کوانسانی بنیادوں پر اجازت دے گئی ہے۔
شاہین ایئر کا حج آپریشن بند، ہزاروں حاجیوں کی واپسی خطرے میں
یاد رہے کہ گزشتہ روزسول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس میں توسیع کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث شاہین ایئر لائن کا حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا تھا۔
طیارے کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے روانہ ہونا تھا، مذکورہ حجاج کرام صبح سے ہی مدینہ ایئرپورٹ پر موجود تھے، حاجیوں کو ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے کوئی معلومات اور سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
مدینہ کے حج ٹرمینل پر موجود حجاج کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا تھا کہ صورت حال کا نوٹس لے کر واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔