اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جہاں سے چھوڑا وہیں سے آغاز کیا، شاہین نے ٹیسٹ میں سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کا اہم ہتھیار شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔

سری لنکن اوپنر نشان مدوشاکا کو انھوں نے سرفراز احمد کی مدد سے چلتا کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 100ویں وکٹ حاصل کی اور اپنے آئندہ کے ارادے ظاہر کردیے ہیں۔

لیفٹ آرم پیسر نے جہاں سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی تھی، انھوں نے آغاز بھی وہیں سے کرتے ہوئے اپنی فارم کی جھلک ظاہر کردی اور سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر لی۔

لیفٹ آرم پیسر نے اس سے قبل وارم اپ میچ میں بھی تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سری لنکن بیٹرز کے لیے کافی مشکلات کھڑی کی تھیں۔

شاہین آفریدی انجری کے ایک سال بعد، دوبارہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، وہ پچھلے سال سری لنکا میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی انجری کا شکارہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جو پچھلے چھ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے ہیں، ان میں اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دو میچز ڈرا رہے ہیں۔

اب ٹیسٹ کرکٹ میں اہم بولر سمجھے جانے والے شاہین آفریدی کے آنے سے پاکستان ٹیم کا فاسٹ بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں