ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاہین، نسیم اور حارث ٹرائیکا نے شعیب اختر کو کس کی یاد دلا دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی پیس بیٹری کے گُن گا دیے۔

دنیائے کرکٹ میں سب سے تیز بولر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ٹو ڈبلیوز (وسیم اکرم اور وقار یونس) کا دور یاد دلا دیا ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ پاکستانی پیسرز اچھی طرح جانتے ہیں کہ وکٹیں کیسے اڑانی ہے جب کہ نسیم شاہ تو شاہین شاہ آفریدی سے بھی خطرناک بولر ہیں۔

- Advertisement -

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی پیس اٹیک کے ساتھ پاکستانی ٹیم دنیا کی خطرناک ترین ٹیم بن چکی ہے اور اب یہ خواب نہیں ہے بلکہ پاکستانی ذہن بنا چکے ہیں کہ احمد آباد میں گرین شرٹس ہی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور پاکستانی پیسرز وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے 90 کی دہائی میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دہشت قائم کی ہوئی تھی اور دنیا کے بڑے بڑے بلے باز ان کا سامنے کرنے سے کتراتے تھے۔

جادو وہی جو سر چڑھ بولے، ایشیا کپ میں کوئی ٹیم پاکستان کیخلاف پورے اوورز نہ کھیل سکی

ان دونوں نے درجنوں میچز میں پاکستان کی فتح میں اپنا کردار بخوبی نبھایا اور سبز ہلالی پرچم کو کرکٹ کے میدانوں میں بلند رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں