قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نائب کپتان محمد رضوان ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اور کاونٹی چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ دنوں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Shaheen Afridi 🆚 Cheteshwar Pujara
A battle you don't want to miss.
Watch it LIVE 👉 https://t.co/UVQbX7r83y#LVCountyChamp pic.twitter.com/GBHE5CdZzH
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) May 7, 2022
اسی طرح محمد رضوان نے بھی بھارتی اوپنر پجارا کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
Superman Rizwan, without the gloves, pulls off a blinder! 🤯#LVCountyChamp #Rizwan pic.twitter.com/JIbo7ncyfo
— CricWick (@CricWick) May 1, 2022
دونوں پاکستانی کھلاڑی کاونٹی میں تو ایک دوسرے کے حریف ہیں لیکن میدان سے باہر ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں۔
شاہین آفریدی نے رضوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیمیں تقسیم ہیں لیکن ہم چائے کے لیے متحد ہیں۔
Divided by teams, united by tea. 😅 pic.twitter.com/yPfWs7ZlK8
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 7, 2022
فاسٹ بولر کی اس تصویر کو اب تک ہزاروں صارفین نے پسند کیا ہے اور 1244 مداحون نے ری ٹویٹ کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔