جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

شاہین شاہ کے اکیس لاکھ فالوورز مگر وہ خود کس واحد فرد کو فالو کررہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد خان آفریدی کے درمیان ایک اور دلچسپ رشتہ سامنا آیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ اور شاہد خان پختون قبیلے آفریدی سے تعلق رکھتے ہیں، دونوں کے خاندانوں میں گہرے مراسم بھی ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوجوان بولر  کا مستقبل میں رشتہ مزید قریبی ہوجائے گا۔

شاہین شاہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاہد خان آفریدی کے نمبر ’10‘ اور ’آفریدی‘ نام کی جرسی پہن کر میدان میں اترتے ہیں، حتیٰ کہ وہ وکٹ لینے کے بعد جشن بھی بالکل شاہد آفریدی کی طرح ہی مناتے ہیں۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کرنے اور بالخصوص بھارت کے اہم بلے بازوں کو نشانہ بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی عالمی شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر شاہین شاہ آفریدی کے فیس بک پر تصدیق شدہ عوامی اکاؤنٹ پر 21 لاکھ فالورز ہیں لیکن انہوں نے صرف ایک معروف شخصیت شاہد خان آفریدی کو فالو کیا ہوا ہے۔

شاہین شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر جو تصویر لگی اُس میں بھی دونوں آفریدی نظر آرہے ہیں۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں