دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے لبوشین سرفہرست ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوگئی فاسٹ بولر تیسرے سے چوتھے نمبر پرچلے گئے، کیوی فاسٹ بولر کائل جمی سن چھ درجہ ترقی کے بعد کیریئر بیسٹ تیسرے نمبر پر آگئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔
🔼 Steve Smith overtakes Kane Williamson
🔼 Kyle Jamieson launches into third spotThe latest @MRFWorldwide ICC Men’s Test Player Rankings 👇
Full list: https://t.co/0D6kbTluOW pic.twitter.com/vXD07fPoES
— ICC (@ICC) January 12, 2022