بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ٹی 20ورلڈ کپ میں واپسی ہوگی؟، ویرات کا شاہین سے سوال

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقاتوں نے کرکٹ شائقین کو مثبت پیغام دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوئی،

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں آئی تو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ویرات کوہلی کے علاوہ یوزویندر چہل، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول نے شاہین کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں وایرت کوہلی نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ انجری کب اور کیسے ہوئی؟ بحالی میں کتنا وقت درکار ہے؟

جس پر شاہین آفریدی نے بتایا کہ سری لنکا میں انجری کا شکار ہوا،ڈاکٹرز نے پانچ ہفتے آرام کا کہا ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں واپسی ہوگی۔

اس موقع پر بابراعظم اور ویرات کوہلی بھی آمنے سامنے ہوئے جہاں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ آپ جلد کم بیک کریں۔

Image

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی گرمجوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور گپ شپ کرنے کی مختصر ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

جس فخر زمان، شاداب خان اور محمد نواز بھی سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں