ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر وسیم جعفر  نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں میزبان وسیم بادامی کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وسیم جعفر  نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت کا چانس 70فیصد ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نئی بال سے بھارتی سورماؤں کی وکٹیں لے گئے تو بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

وسیم جعفر نے کہا کہ پاکستانی بولرز شاہین اور نسیم نے ابتداء میں ہی وکٹیں لے لیں تو بھارتی بیٹنگ لائن کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے نیا بال اچھا کھیلا تو پاکستان کے پاس اچھی اسپن بالنگ نہیں، پاکستان کی اسپن بالنگ ایسی نہیں کہ مڈل میں وکٹیں لیں۔

پاک بھارت مقابلے: کس  ٹیم نے کتنے میچز جیتے؟ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا۔

اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان135ون ڈے میچز ہوچکے ہیں، پاکستان بھارت کے خلاف 73ون ڈے میچ جیت چکا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف57ون ڈے میچوں میں فتح حاصل کی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 5ون ڈے میچز کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، اس کے علاوہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں 5 بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 3میچز جیت چکا ہے اور بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کےخلاف دو میچز جیتے جبکہ پاکستان گزشتہ 5ون ڈے میچز میں بھارت سے نہیں جیت سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں