برسبین: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 2 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔
آج قومی ٹیم دوسرے وارم میچ میں افغانستان کے خلاف مد مقابل ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے شان دار پرفارمنس دکھائی۔
افغانستان کے 6 کھلاڑی 119 رنز پر آوٹ ہو چکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شان دار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات ہی میں افغانستان کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
View this post on Instagram
شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔
View this post on Instagram
افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہو گئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی۔
حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں لیں، جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی میچ میں حصہ لے رہے ہیں، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔