تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

شاہین آفریدی کا انگلش کاؤنٹی مڈل سکس سے معاہدہ

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاؤنٹی مڈل سکس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ سیزن میں انگلش کاؤنٹی مڈل سکس کی نمائندگی کریں گے، فاسٹ بولر پورے ایونٹ کے لیے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

مڈل سکس کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو کورنش کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ مڈل سکس کے لیے کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے 19 ٹیسٹ، 28 ون ڈے انٹرنیشنل اور 30 ٹی ٹوینٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے وائٹلٹی بلاسٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

فاسٹ بولر نے مڈل سکس کے خلاف 4 گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے مقررہ 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

شاہین آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی بولنگ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -