اشتہار

شاہین آفریدی نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر بڑا سنگ میل عبور کر لیا، ایک روزہ میچوں میں اس وکٹ کے ساتھ ان کے حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد سو ہو گئی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ صفر پر گری، تنزید حسن تمیم بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین نے دوسرے اوور میں‌ نجم الحسن کو بھی 2 رنز پر آؤٹ کیا اور یوں ان کی وکٹوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

اس سنگ میل کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے، وہ تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے 51 ون ڈے میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی، مچل اسٹارک نے یہ سنگ میل 52 میچز میں حاصل کیا، شین بونڈ اور مستفیض الرحمان نے وکٹوں کی سنچری 54 میچوں میں مکمل کی، جب کہ بریٹ لی یہ سنگ میل 55 میچوں میں حاصل کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں