تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

شاہین شاہ آج شاہد آفریدی کے داماد بن جائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آج انشا آفریدی سے نکاح ہوگا اور وہ بوم بوم آفریدی کی فرزندی میں آ جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج باضابطہ طور پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد بن جائیں گے۔ آج شام ان کا نکاح انشا آفریدی سے ہوگا۔ جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پیسر اپنے خاندان کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔

کراچی میں ہونے والے نکاح کی تقریب آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگی جس میں خاندان کے افراد شرکت کریں گے جبکہ باقاعدہ تقریب اور رخصتی بعد میں ہوگی۔

شاہین کے بھائی ریاض آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین اور شاہد آفریدی کے ہمراہ کراچی سے تصویر شیئر کی ہے جس میں ہونے والے سُسر اور داماد کو سیاہ رنگ کے کرتا سوٹس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا جب کہ ریاض آفریدی نے خود سوٹ پر آف وائٹ واسکٹ پہن رکھی ہے۔

شاہین کے بھائی نے لکھا ‘مجھے ہمیشہ لالہ کے ساتھ اچھا لگتا ہے اور ہم یہاں ایک خاص تقریب کے لیے آئے ہیں۔ میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ ہے جو کہ میرا فخر ہے’۔ ساتھ ہی انہوں نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی میں کس کس کو بلائیں گے؟ پیسر نے بتا دیا

ریاض آفریدی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر شاہد آفریدی کے گھر کی ہے اور عقب میں گھر کو سجا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین شاہین اور انشا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -