ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

شاہین شاہ کب اپنی دلہنیا گھر لے جائیں گے؟ شادی کی تاریخ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو رواں سال فروری میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اب اپنی دلہنیا کو گھر لے جانے والے ہیں۔

جی ہاں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ شاہین شاہ کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے اور وہ ایشیا کپ کے فوری بعد اپنی دلہنیا کو بیاہ کر گھر لے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق انشا آفریدی 19 سمتبر کو رخصت ہوکر پیا دیس سدھاریں گی جب کہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمے کی تقریب ہوگئی۔

- Advertisement -

تقریب میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

تاہم شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ چند ماہ قبل شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی ہوئی تھی اور اس وقت شاہد آفریدی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور شاہین کی شادی ایشیا کپ کے بعد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں