تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

شاہین شاہ آفریدی آج دولہا بنیں گے، مہندی تقریب کی ویڈیو وائرل

اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا بولر آج سر پر سہرا باندھ کر جائیں گے اور اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جن کا رواں سال فروری میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے نکاح ہوا تھا اور رخصتی ایشیا کپ کے بعد طے تھی۔

ایشیا کپ سے قومی ٹیم کی وطن واپسی پر طے شدہ پروگرام کے مطابق شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ شب شاہد آفریدی کی رہائشگاہ پر انشا اور شاہین کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شاہد آفریدی (سسر) اور شاہین آفریدی (داماد) کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہین شاہ کی آج بارات ہے وہ آج سر پر سہرا سجائیں جائیں گے اور اپنی دلہنیا کو بیاہ کر گھر لے آئیں گے۔ شادی کی مرکزی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کے ساتھ کرکٹ سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

شاہین اور انشا کے ولیمے کی تقریب جمعرات 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔

Comments

- Advertisement -