اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شاہین شاہ کی سالگرہ، شاہد آفریدی کی داماد کا خصوصی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 23 برس کے ہوگئے ان کی سالگرہ پر سسر شاہد آفریدی نے خصوصی مبارک باد پیش کی۔

پاکستان کرکٹ تیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے زندگی کی 23 بہاریں دیکھ لیں اور گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔

انہوں نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ اپنے سسر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت اہلخانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

شاہد آفریدی نے اپنے داماد کی سالگرہ کی تصاویر خصوصی محبت بھرے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیک کاٹنے اور پھر شاہین شاہ کو کیک کھلانے کی تصاویر شیئر کیں۔

اس موقع پر انہوں نے داماد کو سالگرہ پر خصوصی دعائیہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنم دن مبارک ہو شاہین، ہمیشہ خوش رہو۔

 

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ کی تصویر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوگئی اور لاکھوں صارفین نہ صرف اسے دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے بلکہ فینز سمیت شائقین کرکٹ انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں