جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

شاہین شاہ نے ٹیم میں گروپنگ پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم میں جاری گروپنگ کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں اختلافات اور گروپنگ کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میری تربیت ایسی نہیں کہ ٹیم مفاد کے خلاف کچھ کروں۔

شاہین شاہ آفریدی نے نے کہا کہ میں ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا اور میدان میں مخالف ٹیم سے فائٹ کرتا ہوں، منفی چیزیں کبھی ٹیم میں نہیں لاتا۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہیں آرام دینے کے حوالے سے خبروں پر کہا کہ میں نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ اب مجھے نہیں معلوم کہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہوں یا ڈراپ ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرمناک کارکردگی کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں میں گروپنگ اور اختلافات کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں