بدھ, مارچ 5, 2025
اشتہار

سحر و افطار کیلیے مزیدار ’شاہی چکن مسالحہ‘ بنائیں

اشتہار

حیرت انگیز

سحری اور افطاری کی تیاری کیلیے خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی چیز بنائی جائے جس میں وقت کی بچت کے ساتھ ایسا ذائقہ بھی ہو کہ سب انگلیاں چاٹتے رہ جائیں، اس ڈش کا نام شاہی چکن مسالحہ ہے۔

آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں شیف عائشہ نے ایک ایسی ہی آسان اور ذائقے سے بھرپور ڈش شاہی چکن مسالحہ بنانے کی ترکیب بیان کی۔

اس ڈش کے اجزاء میں سب سے پہلے بون لیس چکن ہے لیکن اس کا طریقہ یہ ہے کہ ڈرم اسٹکس میں سے گوشت کو الگ کرلیں کیونکہ یہ گوشت جوسی ہوتا ہے، بعد میں اس کی ہڈیوں کی یخنی بھی بنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہانڈی میں ایک بڑا چمچ آئل ڈال کر چکن کو اس میں اتنا پکائیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو کر براؤن سا ہوجائے، اس کے بعد اس میں حسب ذائقہ گلابی نمک شامل کریں پھر ایک چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال دیں۔

شیف عائشہ نے بتایا کہ اس کے بعد ایک چمچ پسی لال مرچ، آدھا چمچ ہلدی اور آدھا کپ دہی پھینٹ کر ڈال کر اس کا پانی سوکھنے تک پکائیں اور پھر اس میں دو چمچ ٹماٹر کا پیسٹ اور براؤن پیاز شامل کرلیں۔

اس کے بعد ایک کپ کاجو کا پیسٹ ایک کپ سالٹڈ مکھن اور کٹا ہوا ہرا دھنیا ہری مرچ اور ادرک ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کرکے ہلکی آنچ میں پکائیں اور آخر میں دو چمچ لیموں کا رس ڈال دیں۔ اب آپ کی مزے دار ڈش  شاہی چکن مسالحہ تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں