ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مزیدار شاہی مٹن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

چکن کڑاہی ایک عام ڈش ہے جسے مختلف انداز میں بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو مزیدار شاہی مٹن کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

مٹن: 1 کلو:

تیل: 200 گرام

ٹماٹر: 4 عدد

کالی مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک: حسب ضرورت

بادام: 6 عدد

پسا ہوا کھوپرا: 2 چائے کے چمچ

دودھ: آدھا کپ

ترکیب

سب سے پہلے مٹن کو ابال لیں، پانی خشک ہوجائے تو اسے فرائی کرلیں۔

اس کے بعد اس میں کالی مرچ، ادرک لہسن، نمک اور ٹماٹر ڈال دیں۔

اگر اسپائسی بنانا ہے تو 2 سے 3 ہری مرچ ڈال دیں۔

اس کے بعد کھوپرا اور بادام شامل کریں۔

مٹن کو سنہرا رنگ دینے کے لیے اس میں دودھ شامل کریں۔

مزیدار شاہی مٹن کڑاہی تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں