پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کے واقعے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کا واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کراچی میں ایک بارپھرلسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔

رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کولسانی رنگ نہ دیا جائے، ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلانا حکومتی رٹ پرسوالیہ نشان ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں لسانی فسادات کی ہرکوشش کو ناکام بنانا ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے، کراچی کی امن کو تباہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ہم سب کا ہے، ہمیں اتحاد، برداشت اوربھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا، عوام افواہوں پرکان نہ دھریں اور باہمی محبت کو فروغ دیں، شہر کاامن ہم سب کاامن ہے، اسےبرقراررکھناہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں