ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شاہد شیرازی ایڈووکیٹ کی نما ز جنازہ سخت حفاظتی انتطامات میں کوٹلی امام حسین میں ادا کر دی گئی، مشتعل مظاہرین نے جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔
نماز جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے جنازہ کوٹلی امام حسین کے سامنے رکھ کر احتجاجاً سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ شہرکی اہم شاہراہوں پر بھی احتجاج کیا جا تا رہا۔
ملتان روڈ مریالی موڑ،وینسم کالج،امامیہ گیٹ،مدینہ کالونی،درابن روڈ اور اسلام آباد روڈ کو سید علیاں کے نزدیک بند کر دیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شاہد عرفان ایڈووکیٹ اور دہشت گری کا نشانہ بننے والے دیگر افراد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے،ڈی پی او کی تبدیلی سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ملتان روڈ پر فائرنگ کر کے شاہد شیرازی ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔