تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شادی کی سالگرہ، شاہد آفریدی کا اہلیہ کیلیے محبت بھرا پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کے اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت مقام کی تصویر شیئر کی اور پوسٹ میں نادیہ آفریدی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آفریدی نے لکھا کہ ’میری پیاری بیوی میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کا مشکور ہوں ہمارے گھر میں تمام محبت، خوشی، لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

آخر میں بوم بوم نے اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم سے پیار کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 2000 میں آج ہی کے دن اپنی ماموں زاد بہن نادیہ آفریدی سے شادی کی تھی وہ پانچ بیٹیوں اقصیٰ، انشا، عجوہ، اسمارہ اور عروہ کے والدین ہیں۔

شاہد آفریدی کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس  میں 524 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

انہوں نے 11 سنچریوں اور 51 نصف سنچریوں کی مدد سے 11,196 رنز بنائے اور 541 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -