پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہدآفریدی بھی شعیب ملک کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بوم بوم آفریدی سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے حق میں بول پڑے۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک ٹیم میں شامل ہونے کا مستحق تھا ان کی شمولیت سے کپتان بابراعظم کو بہت سپورٹ ملتی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شعیب ملک کو شامل کرنے چاہیے تھا انہیں کچھ میچز دینے چاہیے تھے وہ جس نمبر پر کھیلتے ہیں اس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے دنیا بھر میں کرکٹ کھیلی ہے وہ اچھا پرفارم کرتا رہا ہے اور ساتھ ہی سب سے فٹ کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے اس لیے لیگز میں فرنچائزز شعیب ملک کو لیتی ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی شعیب ملک ٹیم میں شمولیت کے مستحق تھے کم سے کم انہیں 3 سے 4 میچز کھلانے چاہیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں