کراچی :اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور سرفراز احمد خصوصی بچوں کے ساتھ عید منانے دارلسکون پہنچ گئے اور پچیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ عزت کیساتھ ریٹائرمنٹ لینگے۔
عید الضحیٰ کے موقع پر اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور سرفراز احمد دارالسکون پہنچ گئے اورخصوصی بچوں کی عید کی خوشیوں کو دو بالا کردیا، خصوصی بچوں نے شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
کرکٹرز نے خصوصی بچوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، آفریدی نے پشتو گانا بھی گایا گیا جبکہ دارلسکون کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور پچیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
@SAfridiOfficial attends Dar us sukoon Eid Ceremony and donates 2.5 m Rupees pic.twitter.com/nhqLJSqyob
— Fawwad Raza (@fawwad_raza) September 14, 2016
بوم بوم آفریدی نے کرکٹ بیٹ پر آٹو گرافس بھی دیئے جبکہ خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انضمام الحق سے پرانا تعلق ہے انکا احترام کرتا ہوں جبکہ شاہدآفریدی نے سیریز میں شمولیت کیلئےدباؤ ڈالنے کی خبروں کی تردید کی۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بہت کم لوگ ہیں جن کی عزت کرتاہوں، اتنا عرصہ کرکٹ کھیلنے کے بعد مزید کچھ اچھا کھیل کر جاوں، یہ انکا حق ہے۔
@SAfridiOfficial enjoying the Title track of @aryfilmsary #Jannan in Karachi pic.twitter.com/yLqH1RoMma
— Fawwad Raza (@fawwad_raza) September 14, 2016