منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی ایک اور ٹیم کے کپتان بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے بوم بوم آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

فرنچائز کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد خان آفریدی کو ٹیم کا کپتان اور راجا پاسکیا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔

- Advertisement -

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے لیے گال گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کے 8 مایہ ناز کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ آن لائن لنکا پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں شاہد خان آفریدی، سابق کپتان شعیب ملک، سرفراز احمد اور محمد عامر سمیت پاکستان کے آٹھ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔

یہ ڈرافٹ پہلے یکم اکتوبر کو ہونا تھا لیکن سری لنکا میں کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا۔ 26 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے 5 فرنچائزز نے کرس گیل، آندرے رسل، فاف ڈو پلیسس اور ڈیوڈ ملر کو بھی منتخب کیا ہے۔

کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے ساتھ ٹیموں کے ناموں اور لوگوز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جن میں جافنا اسٹالینز، گال گلیڈی ایٹرز، ڈمبولا ہاکس، کولمبو کنگز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے، اور یہ ٹیم زیادہ تر پاکستانی کھلاڑیوں کی میزبان ہوگی، جن میں شاہد آفریدی، عامر، سرفراز اور نوجوان ٹیلنٹ اعظم خان شامل ہیں۔ آفریدی نے، جو 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ چکے ہیں، ایل پی ایل کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے لیے گزشتہ ماہ اسٹار کھلاڑی کے طور پر دستخط کیے تھے۔

شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

گال کی کوچنگ سابق پاکستانی کپتان معین خان کریں گے اور لیجنڈری سوئنگ بالر وسیم اکرم ٹیم کے سرپرست کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ادھر جافنا اسٹالینز کی طرف کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، عثمان شنواری اور آصف علی شامل ہیں۔ تجربہ کار فاسٹ بالر وہاب ریاض کینڈی ٹسکر کی ٹیم میں لیے گئے ہیں، جس میں کرس گیل، لیام پلنکٹ اور نوین الحق بھی شامل ہیں۔

ہر ٹیم کے لیے مقامی آئیکون کھلاڑیوں میں تھیسارا پریرا (جافنا اسٹالینز)، لاستھ ملنگا (گال گلیڈی ایٹرز)، داسن شناکا (ڈمبولا ہاکس)، انجیلو میتھیوز (کولمبو کنگز) اور کوسل پریرا (کینڈی ٹسکرز) شامل ہیں۔

ڈمبولا نے اپنی لائن اپ میں ڈیوڈ ملر، پال اسٹرلنگ اور آل راؤنڈ جوڑی کارلوس براتھویٹ اور سمت پٹیل کو شامل کر کے بیٹنگ لائن کو مضبوط بنا دیا ہے۔

چوں کہ ہر ٹیم کو اس کے اسکواڈ میں کل 20 کھلاڑیوں کی اجازت ہے، اس لیے توقع ہے کہ یکم نومبر سے قبل کچھ اور غیر ملکی اسٹارز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ڈرافٹ کے بعد مکمل دستے درج ذیل ہیں:

جافنا اسٹالینز

تھیسارا پریرا، ڈیوڈ ملن، ونندو ہسارانگا، شعیب ملک، عثمان شنواری، اوشکا فرنینڈو، دھننجیا ڈی سلوا، سورنگا لکمل، بینورا فرنینڈو، آصف علی، منود بھنوکا، چتورنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشانا، چرتھ اسالنکا، نووینیدو فرنانڈو، کننگا رتنم کپل راج، تھیویندرم ڈینوشن، یائکانت ییاسکنت۔

گال گلیڈی ایٹرز

لاستھ ملنگا، شاہد آفریدی، کولن انگرم، محمد عامر، حضرت اللہ زازئی، دنوشکا گناتیلاکا، بھنوکا راجپاکسا، اکیلا دننجایا، ملنڈا سری واردنہ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، اعظم خان، لکشن سنداکن، شیہان جیاسوریہ، اشیتھا فرنینڈو، نووان تشارا، محمد شیراز، دھننجیا لکشن، چناکا روانسیری، سہان آراچی۔

ڈمبولا ہاکس

ڈاسن شناکا، ڈیوڈ ملر، کارلوس بارتھویٹ، سمت پٹیل، نروشن ڈیکویلا (وکٹ کیپر)، لاہیرو کمارا، اوشاڈا فرنینڈو، کسون رجیتھا، پال اسٹرلنگ، لاہیرو مدوشنکا، اُپل تھرنگا، انجیلو پریرا، رمیش مینڈس، پُلینا تھرنگا، اشن بنڈارا، دلشان مدوشنکا، سچندو کولمبیج۔

کولمبو کنگز

آندرے رسل، فاف ڈو پلیسس، اینجلو میتھیوز، من پریت سنگھ گونی، منویندر بِسلا، اسورو اُدانا، دنیش چندیمل، امیلا اپونسو، رویندرپال سنگھ، اشان پریانجن، دشمنتھا چمیرا، جیفری ونڈرسے، تھکشیلا ڈی سلوا، تریندو کوشل، لاہیرو اُڈارا، ہمیش رامنائک، کلانا پریرا، تھارندو رتنائک، نووڈ پیراناویتھانا۔

کینڈی ٹسکرز

کرس گیل، کوسل پریرا، لیام پلنکیٹ، وہاب ریاض، کوسل مینڈس، نووان پردیپ، سیکوجی پرسانا، اسیلا گناراتنے، نوین الحق، کمیندو مینڈس، دلروان پریرا، پریامل پریرا، کویشکا انجولا، لاستھ امبلڈینیا، لاہیرو سماراکون، نشان فرنینڈو، چامیکا اڈی ریسنگے، ایشان جیا رتنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں