کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق بیان پر مؤقف آ گیا، آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی میڈیا نے بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔
[bs-quote quote=”انسانیت کے ناطے کشمیر کو اس کا حق ملنا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہد خان آفریدی” author_job=”سابق کپتان”][/bs-quote]
شاہد آفریدی نے کہا کہ انھیں پاکستان سے محبت ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتے ہیں، انسانیت کے ناطے کشمیر کو اس کا حق ملنا چاہیے۔
جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور بلے باز شاہد آفریدی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ منظرِ عام پر آنے والی ان کی ویڈیو نا مکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔
My clip is incomplete & out of context as what I said before that is missing.Kashmir is unresolved dispute & under brutal Indian occupation. It must be resolved as per UN resolution. Myself along with every Pakistani support Kashmiri freedom struggle. Kashmir belongs to Pakistan.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 14, 2018
انھوں نے لکھا کہ جو باتیں انھوں نے پہلے کہیں وہ اس ویڈیو میں موجود نہیں ہیں، کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے جس پر بھارت کا قبضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھرتی ہوئی نوجوان خاتون کھلاڑی ’آفریدی‘ بننے کی خواہش مند
بوم بوم نےمزید لکھا کہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ مجھ سمیت تمام پاکستانی آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان سے ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایک نا مکمل ویڈیو میں کشمیر سے متعلق ان کا ایک بیان متنازع صورت اختیار کر گیا تھا جس پر انھوں نے اپنا مؤقف جاری کیا۔