کراچی: قومی ٹیم کے سابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے شہباز شریف بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔‘
جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔ https://t.co/1VOOpPvYZ0— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
شاہد آفریدی نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ حق پر ہوں یا غمزدہ، وقت رخصت آجائے تو باوقارطریقے سے قبول کرنا چاہیے۔
انہوں نے لکھا کہ ’الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے، تاریخ کے صفحات میں بات اخلاقی معیار، آئین کی بالادستی پرآتی ہے۔‘
سابق کپتان نے کہا کہ ’اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔