ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شادی کی مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے اعلان کے بعد تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ویرات اور انوشکا دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تم دونوں کی حفاظت کرے اور تمہیں ڈھیروں خوشیوں سے نوازے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ویرات اور انوشکا کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ محمد عامر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ویرات کو شادی کی مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ویرات کوہلی اورانوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، سپر اسٹارز کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔


مزید پڑھیں : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ازدواجی بندھن میں بندھ گئے


انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ٹویٹر پیغام میں کہا تھا آج ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمیشہ محبت سے رہیں گے، ہم آپ کے ساتھ خبر شیئرکرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں، یہ خوبصورت دن ہمارے مداحوں اور خاندان کی محبت کے ساتھ زیادہ خاص ہو گیا ہے۔ ہمارے سفر کے اس اہم حصہ میں شامل ہونے کے لئے آپ کا شکریہ۔۔

انوشکااور ویرات کی شادی کا ریسیپشن اکیس دسمبر کو نئی دلی میں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں