اشتہار

پاک بھارت مقابلہ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ٹیم کی حالیہ فتح کے بعد انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ معنی خیز گفتگو کی۔

نجی میڈیا چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے منگل کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو کا انکشاف کیا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بیٹنگ کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے اسے سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ یقیناً پرفارم کریں گے۔

- Advertisement -

پاک بھارت میچ سے قبل گوتم گمبھیر نے کیا کہا؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بابر نے میرے پیغام کا جواب دیا تو وہ بھی مثبت اور اچھا پرفارم کرنے کے خواہشمند نظر آئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

 آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں