جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاہدآفریدی بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بوم بوم آفریدی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بابر اعظم کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں کہا  کہ ’دوسے تین میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بناتے، بابر اعظم ہمارے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر نے مزید لکھا کہ انہیں اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ  اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

شاہد آٖفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو شروعات سے ہی پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر لوٹے گا۔

 انکا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جو مستقل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کرپاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جارہی ہے، یہ میرے لیے افسوسناک بات ہے، میں ماضی میں بھی محمد رضوان کی بری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں کھڑا رہا، کیوں کہ مجھے پتا ہےکہ رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

انہوں نے اوپنر کے حوالے سے کہا کہ رضوان ، بابر اور فخر زمان ہماری ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسے ہیں، ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی جو  نمبر 1 اور نمبر 2 پر رہ چکے ہیں ان پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید میرے لیے افسوس کی بات ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ورلڈکپ ابھی باقی ہے کیا پتا اگلے میچز میں بابر اعظم 100 رنز اسکور کردے تو پھر آپ کس منہ سے بابر کی تعریف کروگے گے، بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو مستقل انداز سے پاکستان کے لیے پرفارم کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں