اشتہار

شاہد آفریدی نے شاداب خان سے کیا کہا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور مشتاق احمد سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کوچ نہ ہونے سے متعلق سوال کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمارے اسپنرز کو بطور کوچ بلایا جارہا ہے لیکن ہمارے یہاں صورتحال کچھ اور ہے۔

- Advertisement -

شاداب خان کے ٹیم مینجمنٹ سے بطور نائب کپتان اپنے مطالبات رکھنے اور منوانے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان ٹیم سے کچھ مانگے یا نہ مانگے ہم نے شاداب سے کارکردگی مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کے ولیمے پر میری شاداب خان سے بات ہوئی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں جس پر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل شاداب نے مجھ سے اسپن کے حوالے سے بات کی تھی لیکن دوران ورلڈکپ شاداب کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب اگر دیگر ٹیموں کو دیکھیں تو کوئی نہ کوئی کھلاڑی میچ میں سنچری بناجاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سنچری نظر ہی نہیں آرہی، یہ 100 والی وکٹیں ہیں، ان ٹیموں میں اوپر نیچے جسے کھلاؤ وہ پرفارم کرتا ہے لیکن ہمارے یہاں کوئی کھلاڑی اپنا نمبر چینج نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسپنرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور پاکستان کو ورلڈ کپ کے 6 میں سے چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا صرف دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں