اشتہار

پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے کمیٹی تشکیل، شاہد آفریدی بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے پہلا فیصلہ سامنے آیا ہے،وزیراعظم نے پی سی بی کےمعاملات چلانےکیلئےکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جاری بیان کے مطابق پی سی بی کی 14 رکنی کمیٹی چار ماہ تک کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات دیکھے گی۔وزیراعظم نے دو ہزار چودہ کےآئین کی بحالی سےمتعلق مسائل بھی کمیٹی کےسپرد کردئیے گئے۔Image

- Advertisement -

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہونگے، کمیٹی میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنامیر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کی منظوری دے دی

کمیٹی میں شاہد خان آفریدی، شفقت رانا، مصطفیٰ رمدے اور چوہدری عارف سعید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں