سابق قومی کپتان شاہد آفریدی گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئے اور فتح کے بعد کپتان اور کھلاڑیوں کو گلے لگایا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کی شام کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو با آسانی شکست دے ڈالی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی نیشنل اسٹیڈیم آئے تھے۔
کراچی کنگز کی شاندار فتح پر شاہد آفریدی کھلاڑیوں کو مبارک باد دینے گراؤنڈ میں پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کرکے مبارک باد دی۔
بوم بوم آفریدی نے کنگز کے کپتان عماد وسیم اور سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک کو گلے لگایا اور ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
Exclusive moments from the Kings' camp after last night's victory 💙❤️#YehHaiKarachi | #KKvLQ | #HBLPSL8 pic.twitter.com/pHulTr61ni
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 20, 2023
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کی فتح پر شاہدآفریدی کا بیان آگیا
آفریدی کی کھلاڑیوں سے ملاقات اور عماد وسیم کو گلے لگانے کی ویڈیو کراچی کنگز نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیچ پر ریلیز کی ہے جس کو صارفین بے حد سراہ رہے ہیں۔