اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

اہم سیریز کے دوران شاہد آفریدی بیمار پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے شاہد آفریدی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیل پائیں گے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیموں کے لیے خوف کا باعث بن چکے ہیں جہاں انہوں نے چوکوں اور چھکوں سے بولرز کا بھرکس نکال رکھا ہے وہیں اپنی نپی تلی بولنگ سے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے.

تاہم عمدہ کارکردگی دکھانے والے شاہد آفریدی موسم کی تبدیلی کے باعث بخار، نزلے اور فلو کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ آج کا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے جس کی وجہ سے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ مخالف ٹیم میں خوشی کی لہر دور گئی ہے.

ذرائع کے مطابق بیماری کی سبب شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کے بعد میلا وکٹورینز کے خلاف میچ کیلیے شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے تاہم دیکھنا ہے کہ 6 میچوں میں سے 4 میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی ڈھاکا ڈائنا مائٹس شاہد آفریدی کی کمی کو کس طرح پُر کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں