قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں جموں جانباز کا مینٹور اور کپتان مقرر کردیا گیا۔
قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کشمیئر پریمیئر لیگ کی فرنچائز جموں جانباز سے منسلک ہوگئے، لیگ رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 کے اوائل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے بعد انجری کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے تھے۔
The King of hearts and a cricketer who has been always ahead of his time, @SAfridiOfficial joins Jammu Janbaz as mentor and we won't be surprised if he plays a few matches as captain as well 😍🔥#JammuJanbaz #CricksLab #KhelJaanBaazoKa #ShahidAfridi #KPL2022 #CricketTwitter pic.twitter.com/d90YPRFmA8
— Jammu Janbaz (@JammuJanbaz) July 5, 2022
تاہم اب ان کی کشمیر پریمیئر لیگ میں بطور کرکٹر واپسی ہوئی ہے اور مداح انہیں کشمیر پریمیئر لیگ میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ میں جموں جانباز کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے اپنی شمولیت پر کہا کہ انہیں کسی فیئرویل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قوم کی حمایت ہی ان کے لیے کافی ہے اور لوگوں کی محبت ان کے لیے زیادہ اہم ہے۔