ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری، شاہد آفریدی فیملی کے ہمراہ لاہورمنتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے ہر داؤ کھیلنے کو تیار ہیں، یہاں تک کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے فیلمی سمیت کراچی سے لاھور منتقل ہو رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال بھارت میں ہونے والا ورلڈٹی ٹوئنٹی جیتنا شاہد آفریدی کا ہدف ھے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں رہائش کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں جس کی بنا پر قومی ٹیم کے کپتان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہناہے کہ شاہد آفریدی یہ ٹورنامنٹ جیت کر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں اور اس کی تیاری کے لئے بوریا بستر سمیٹ کر فیملی سمیت لاہور منتقل ہوجائیں گے۔

بوم بوم آفریدی کا کہناہے کہ لاھور میں قومی اکیڈمی اور کوچز کے ساتھ مل کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے تیاری کریں گے ۔

انگلینڈ کیخلاف تین ٹی 20 اور پی ایس ایل سے بھی ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں میں مددملے گی،انگلینڈ لائنز کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی کھیلوں گا۔

شاہد آفریدی زمبابوے میں پاکستان کو دونوں میچ جتوانے پر خوش ہیں اور اپنے کم رنز اور کوئی وکٹ نہ ملنے کے باوجود پر عزم ہیں.

اپنی پرفارمنس کے حوالے سے آفریدی کا کہنا تھاکہ فارم عارضی چیز ہے اصل چیز کلاس ہوتی ہے،اپنی فارم سے پریشان نہیں، ایک اچھی اننگز کی بات ہے ، فارم میں واپس آجاؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کروں گا۔ ایک اچھی اننگز کھیل لی تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے مطمئن ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں