ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آن لائن کوچنگ سمجھ سے بالاتر ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق اپنے خیالات ظاہر کردیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ نہیں دیکھی مگر پسند ناپسند کا کلچر اب بھی موجود ہے، سیاست کو کرکٹ سے جتنا دور رکھیں گے ٹیم کی کارکردگی اتنی ہی اچھی ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ماضی میں بھی پسند نا پسند ہوتی رہی، میری کپتانی میں بھی پسند و ناپسند کا سلسلہ رہتا تھا لیکن پسند میرٹ پر ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

کوچ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ آن لائن کوچنگ سمجھ سے بالاتر ہے ملک میں کئی ایسے سابق کھلاڑی موجود ہیں جو کوچنگ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس تاثر کو مدنظر رکھتا ہے کہ قومی کوچ سیاست میں پڑ جاتے ہیں لین ایسے کرکٹرز بھی ہیں جو اس کو بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور قومی ٹیم کی کوچنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بحثیت چیف سلیکٹر اپنا کام ذمہ داری سے کیا، چیف سلیکٹر کی کرسی بڑی مضبوط اور پاور فل ہے، یہاں جو بھی آئے اس کو بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں