تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’ہاں مجھے کشمیر کہتے ہیں‘ شاہد آفریدی کا پیغام

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، اس موقع پر کشمیریوں‌ سے اظہا ریکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور سیاست دانوں، شوبز ستاروں،، قومی کرکٹرز کی جانب سے پیغامات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام بھی شیئر کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’یوم یکجہتی کشمیر پر وہ اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو بحیثیت وقوم اپنے حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بوم بوم آفریدی نے مزید لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے ضرورت مند بھائیوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

شاہد آفریدی نے کشمیر کے لیے ایک شعر بھی لکھا ’میر کی جلتی وادی میں بہتے لہو کا شور سنو، میں وادی ہوں شہیدوں کی، ہاں مجھے کشمیر کہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -